مجرموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے:وزیراعلیٰ سندھ

مجرموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے:وزیراعلیٰ سندھ

  

کراچی (ثنا نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کو صوبہ سندھ باالخصوص کراچی میں امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کو ٹارگیٹ کلرز ، بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد سے تحفط فراہم کیا جائے۔ یہ احکامات وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ہفتے کووزیراعلیٰ ہاﺅس میں امن ا مان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دئیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو جرائم پیشہ افراد کی سیاسی، مذہبی اور دیگر پارٹی وابستگی کے بلاتفریق کارروائی کی ہدایات دیں۔ انھوں نے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کے لئے شہر کے متاثرہ علاقوں میں مستقل چیک پوسٹس قائم کرنے اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات دئیے۔سید قائم علی شاہ نے شہر میں پولیس اور رینجرز کے گشت میں اضافہ کرنے اور اسنیپ چیکنگ سمیت نگرانی کے عمل کو سخت اور مﺅثرکرنے کی بھی ہدایت دی۔ انھوں نے مجرموں کے خلاف علاقوں میں مقدمے پیش کرنے سے قبل ٹھوس اور موثر شواہد جمع کرنے پر زور دیا ۔

قائم علی شاہ

مزید :

صفحہ آخر -