قذافی کے ترجمان موسیٰ ابراہیم کے گرفتار ہونے کی مشکوک اطلاعات

قذافی کے ترجمان موسیٰ ابراہیم کے گرفتار ہونے کی مشکوک اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

طرابلس (اے پی اے) قذافی کے ترجمان موسیٰ ابراہیم پکڑے گئے۔ لیبیا میں وزیراعظم کے دفتر کے مطابق سابق لیبیائی رہنما معمر قذافی کے ترجمان موسیٰ ابراہیم پکڑے گئے ہیں۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق موسیٰ ابراہیم کو حکومتی سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت طرابلس سے کوئی 65 کلومیٹر دور ترہونہ سے گرفتار کیا ہے، تاہم لیبیائی حکام کے مطابق انہیں اس اطلاع پر شک ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی موسیٰ ابراہیم کے پکڑے جانے کے متعدد دعوے کئے گئے تھے جو بعد میں غلط ثابت ہوئے۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے موسیٰ ابراہیم کی کوئی تصویر یا ویڈیو جاری نہیں کی ہے۔
موسیٰ ابراہیم

مزید :

صفحہ آخر -