یورپی یونین کے وفد کی تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی سے ملاقات

یورپی یونین کے وفد کی تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی سے ملاقات

  

لاہور ( وقائع نگار ) یورپی یونین کے وفد کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ خان نیازی سے گزشتہ روزملا قات ہوئی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات میں اصلاحات کے حوالے سے بات چیت کی گئی اس موقع پرسیف اللہ خان نیازی نے یورپی یونین کے وفد کو مجوزہ انتخابی اصلاحات سے آگاہ کیاانھوں نے کہا کہ شفاف انتخابات عدلیہ کی نگرانی کے بغیر ممکن نہیں اور غیر جانبدار نگران حکومت کا قیام ناگزیر ہے انھوں نے کہا کہ ا ٓصف علی زرداری کے دو عہدوں پر تشویش ہے ¾ ان کی صدارت میں انتخابات کی شفافیت سوالیہ نشان بن جائے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -