ڈرائی پورٹ لاہور، ریلوے حکام نے کسٹمز افسران کو اندرنہ جانے دیا

ڈرائی پورٹ لاہور، ریلوے حکام نے کسٹمز افسران کو اندرنہ جانے دیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)عید الاضحی کے موقع پر کسٹم پورٹس کی 4 روزہ بندش کے نتیجے میں درآمد کنندگان کی مشکلات کے باعث ایف بی آر نے ہفتہ کے روز بھی لاہور ڈرائی پورٹ کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ گزشتہ روز کسٹمز کا عملہ معمول کے مطابق ڈرائی پورٹ پر پہنچ گیا تاہم ریلوے حکام نے گیٹ بند رکھے اورکئی گھنٹے تک کسٹم افسران کو اندر نہ جانے دیا۔ صورتحال کے نتیجے میں ایڈیشنل کلکٹر فیاض انور، ڈپٹی کلکٹر یاسین مرتضیٰ سمیت دیگر سٹاف 2 گھنٹے تک ریلوے حکام سے الجھتا رہا، تاہم لاہور کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی درخواست پر پورٹ کھولا گیا جہاں پر معمول کی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -