ممتاز قادری پر انگلیاں اٹھانے والوں کو اسلام کی سمجھ نہیں، ثروت اعجاز قادری

ممتاز قادری پر انگلیاں اٹھانے والوں کو اسلام کی سمجھ نہیں، ثروت اعجاز قادری

  

لاہور ( سٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غازی ممتاز حسین قادری پر انگلیاں اٹھانے والوں کو اسلام کی سمجھ نہیں ہے۔ یہود ونصاریٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ملالہ پر سیاست اور غازی ممتاز حسین قادری کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پاکستان سنی تحریک ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے ۔ مگر کراچی میں جو دہشت گردی ہورہی ہے۔ اس کی ذمہ دار حکومت اور اس کے اتحادی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل کی دلدل میں جمہوریت کے دعویداروں نے ہی دھکیلا ہے ۔ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں عوام کو روٹی کی جگہ گولی، کپڑے کی جگہ کفن اور مکان کی جگہ قبر ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلارہی ہے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری سمیت ہر شعبے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارصوبائی دفتر داتا دربار میں آئے ہوے علماﺅ مشا ئخ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ثروت اعجاز قادری نے غازی ممتاز حسین قادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاشقان رسول غازی ممتاز حسین قادری کا دفاع آئین و قانون کے تحت کریں گے۔ حکومت پاکستان غازی ممتاز حسین قادری کا کیس شرعی عدالت میں چلانے کے لیے احکامات صادر کرے۔

ثروت اعجاز

مزید :

صفحہ آخر -