گورنر پنجاب نے مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا

گورنر پنجاب نے مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر ) گورنر پنجاب سردار محمد لطیف خان کھوسہ نے ایک روز قبل سمن آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے عرفان نامی نوجوان کی ہلاکت کو جوڈیشل انکوائری کاحکم دیا ہے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ محافظ اہلکاروں نے عرفان کے مخالفین کے ایماءپر جعلی مقابلے میں مارنے کے بعد کانسٹیبل نے خودانپے ہاتھ پر گولی مار کر مقابلے کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے جبکہ اس بارے ایس ایس پی انویسٹی گیشن بابر بخت قریشی نے بتایا ہے کہ مکمل طور پر انکوائری کریں گے اگر ملازمین نے جان بوجھ کر مارا ہے تو ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کریں گے عرفان دو روز قبل ہی قتل کے ایک مقدمے سے رہا ہوا تھا اس پر قتل کا غلط الزام تھا انچارج انویسٹی گیشن سمن آباد نے بتایا ہے کہ ہم بھی انکوائری کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -