بالائی علاقوںمیں مزید بارش کا امکان ،موسم میں خنکی آ گئی

بالائی علاقوںمیں مزید بارش کا امکان ،موسم میں خنکی آ گئی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بالائی علاقوں میں بارش سے موسم قدرے سرد ہو گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بعض بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، استور اور ہنزہ میں 2، کالام اور کوئٹہ 3، گوپس، مالم جبہ اورپارا چنار میں 4 ڈگری رہا۔ کراچی میں کم سے کم 22، لاہور 18، اسلام آباد،پشاور 15، گلگت 9 اور مری میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -