شرجیل میمن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر زرداری کوایک عہدہ چھوڑنے پر قائل کریں، زعیم حسین قادری

شرجیل میمن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر زرداری کوایک عہدہ چھوڑنے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے تعلیم سید زعیم حسین قادری نے شرجیل میمن کو مشورہ دیا ہے کہ خدمت اور شائستگی کی سیاست ان کے بس میں نہیں لہٰذا وہ سیاست کی بجائے دکان کھول لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں عوامی خدمت کے بے مثال کام کئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔الیکشن کی آمد آمد ہے جس میں لٹیروں کو اپنا انجام صاف نظر آ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ شرجیل میمن جیسے پیپلزپارٹی کے جیالے مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے حواس باختہ ہو کر بے سروپا الزامات پر اتر آئے ہیں۔ سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر حکم دیا ہے کہ قصرصدارت میں سیاسی سرگرمیاں نہیں ہو سکتیں۔ اس لئے شرجیل میمن کی ذمہ داری ہے کہ وہ صدر زرداری کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدارت اور پارٹی کے چیئرمین میں سے ایک عہدہ چھوڑنے پر قائل کریں۔
زعیم قادری

مزید :

صفحہ آخر -