ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز تفتیش کی نگرانی کرینگے، انسپکٹر محمد رفیق تفتیشی افسر مقرر، آئی جی کی رپورٹ

ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز تفتیش کی نگرانی کرینگے، انسپکٹر محمد رفیق ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کی طرف سے سینئر وکیل شاکر علی رضوی کے قتل کی ابتدائی رپورٹ رجسٹرار ہائی کورٹ کو پیش کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شاکر علی رضوی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے انسپکٹر محمد رفیق کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز اس تفتیش کی نگرانی کریں گے۔ متعلقہ عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے اس کیس کا سوﺅ موٹو نوٹس نہیں لیا بلکہ انتظامی سطح پر آئی جی سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

آئی جی

مزید :

صفحہ آخر -