پولیس حاکم نہیں، عوام کی جان و مال کی محافظ ہے، آئی جی پنجاب

پولیس حاکم نہیں، عوام کی جان و مال کی محافظ ہے، آئی جی پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس افسران حاکم نہیں عوام کی جان و مال کے محافظ ہیں اور یہ وردی ہمارے پاس عوام کی امانت ہے اور اس امانت کی حفاظت صرف اور صرف عوام کو انصاف کی فراہمی سے یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کااظہار انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد حبیب الرحمن نے ڈی پی او آفس خانیوال میں منعقد کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں آر پی او ملتان، عامر ذوالفقار ،ڈی پی او خانیوال، رائے اعجاز احمد، ڈی پی او ،لودھراں ،آغا محمد یوسف اور ڈی پی او وہاڑی ،علی ناصر رضوی کے علاوہ تمام ڈویژنل افسران نے شرکت کی۔ آئی جی نے کہا کہ میں محکمہ پولیس کو کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتا ہوں۔ پولیس کی چھوٹی موٹی کوتاہیاں تو معاف کی جاسکتی ہیں مگر رشوت اور بدعنوانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے جرائم کے خاتمہ اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی فراہمی کے لئے صوبہ بھر میں اچھی شہرت کے حامل ایماندار پولیس افسران تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -