الریاض سکول سسٹم کوٹ نور شاہ فیروزوالہ کے طلبہ و اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ

الریاض سکول سسٹم کوٹ نور شاہ فیروزوالہ کے طلبہ و اساتذہ کا ایوان کارکنان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) الریاض سکول سسٹم ،کوٹ نور شاہ، تحصیل فیروز والہ، شیخوپورہ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائد اعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے نیولٹل اینجل ہائی سکول، نادر آباد ،لاہور، ایمز پبلک ہائی سکول ،نادر آباد، لاہور، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول، لاہور کینٹ، گورنمنٹ طارق ہائی سکول، صدر بازار،لاہور کینٹ، گورنمنٹ پرائمری سکول، سلطان پورہ،شاہ پور کانجراہ، لاہور، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، شاد باغ، لاہور اور گورنمنٹ پاک سٹینڈرڈ گرلز ہائی سکول ،شادماغ ،لاہور کا وزٹ کیا۔