خواجہ ناظم الدین نے خصوصی آزادی کی جدوجہد میں بھر پور کردار ادا کیا، ڈاکٹر پروین خان

خواجہ ناظم الدین نے خصوصی آزادی کی جدوجہد میں بھر پور کردار ادا کیا، ڈاکٹر ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر) خواجہ ناظم الدین بے داغ کردار کے مالک رہنما تھے۔ نواب خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود انتہائی سادہ اطوار تھے۔ اگر آج ان جیسے بے لوگ اور مخلص رہنما میسر آ جائیں تو ملک و قوم کی تقدیر بدل جائے۔ ان خیالات کااظہار معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر پروین خان نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی لیکچر میں کیا۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے ماہ اکتوبر میں وفات پانے والے مشاہیر تحریک پاکستان کی حیات و خدمات کے حوالے سے لیکچرز کا اہتمام کیا ہے اور اس سلسلے میں پہلا لیکچر قائد اعظمؒ کے معتمد ساتھی ،سابق گورنر جنرل اور وزیراعظم پاکستان خواجہ ناظم الدین کے حوالے سے دیا گیا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات، اساتذہ کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔پروگرام کا آغاز حسب معمول تلاوت قرآن حکیم ،نعت رسول مقبول اور قومی ترانے سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت عاقب افتخار جبکہ بار گاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت اقراءممتاز نے پیش کیا۔ پروفیسر ںڈاکٹر پروین خان نے اپنے لیکچر میں کہا کہ تحریک پاکستان کے دوران قائد اعظمؒ کی قیادت میں جن رہنماﺅں نے بڑا سرگرم کردار کیا، ان میں خواجہ ناظم الدین ممتاز مقام کے حامل ہیں۔ انہوں نے حصول آزادی کی جدوجہد میں ان تھک کام کیا۔ ان کی خدمات کی بدولت نہ صرف بابائے قوم ان پر بہت زیادہ اعتماد کرتے تھے بلکہ عوام بھی ان سے بے حد پیار کرتے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -