کھجور نبی کریم اور صحابہ کرامؓ کی پسندیدہ غذا تھی، پروفیسر اعجاز فاروقی

کھجور نبی کریم اور صحابہ کرامؓ کی پسندیدہ غذا تھی، پروفیسر اعجاز فاروقی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) کھجور نبی کریم ﷺاور صحابہ کرام ؓکی پسندیدہ غذا ہے، گرم تر مزاج کی حامل کھجور کو غذائیت کے لحاظ سے ایک متوازن خوراک سمجھا جاتا ہے اس میں تقریبا 80فیصد شوگر موجود ہے ا ور پروٹین ،فائبر،پوٹاشیم،کوبالٹ،کاپر،فلورین ،میگنیشم ،میگا نیز،سیلینیم اور زنک جیسے جزوی غذا ئی اجزاءبھی پائے جاتے ہیں ‘ کھجور آسانی سے ہضم ہونے والی غذاءہے اس میں شوگر ، گلوکوز ، فرکٹوز اور سکروز کی شکل میں پائی جاتی ہیں جو جسم کو فوری توانائی دیتی ہے جس کی ہمارے جسم کو ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار چئیرمین شعبہ تصنیف وتالیف پاکستان طبی کانفرنس پروفیسر حکیم محمداعجازفاروقی ،حکیم محمد احمد سلیمی،حکیم محمد افضل میو،حکیم سیّدعمران فیاض ، حکیم احمد حسن نوری اورحکیم عبدالرزاق ربانی نے پاکستان طبی کانفرنس کے شعبہ ریسرچ کے زیر اہتمام کھجور کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کھجور کمزوری اور تھکن کو دور کرتی ہے آنکھوں کی صحت کو قائم رکھنے کے لئے روزانہ ایک کھجور کھانا بہت مفید ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے موجود ہے جسے آنکھوںکی صحت کے لئے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے وٹامن اے سے بھر پور پھل کھجور پھیپھڑوں اور کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -