بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پرنٹنگ انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے،خالد پرویز

بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پرنٹنگ انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے،خالد پرویز

  

لاہور (وقائع نگار ) صدر آ ل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور میٹرو بس سسٹم کی تعمیر کے سلسلہ میں داتا گنج بخش ٹاﺅن میں آئے دن کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے پرنٹنگ پریس انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ پرنٹنگ پریس مالکان تباہ ہونے کو ہیں۔ پریس بند رہنے سے نہ صرف کاروبار ختم بلکہ کتابوں کی طباعت و اشاعت میں تاخیر ہو رہی ہے جس سے طلباءکو پریشانی کا سامنا ہے۔ پنجاب حکومت فوراً اس مسئلے کا نوٹس لے اور بجلی کی سپلائی ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنائے۔ وہ گزشتہ روز پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے خطاب کر رہے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -