"احتساب بل" کرپٹ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی سازش ہے،ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی

"احتساب بل" کرپٹ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی سازش ہے،ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی

  

 لاہور(وقائع نگار ) پاکستان تحر ےک انصاف پی پی 156 کے راہنما ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے بیرون ملک موجودہ پاکستانیوں کو بھی لوٹنا شروع کردیا ہے‘عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے‘ ” احتساب بل“کرپٹ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ایک سازش ہے ایک نیا این آر او لایا جارہا ہے‘قوم پیپلز پارٹی کے” احتساب بل“کو مسترد کرتی ہے‘جب تک ملک میں احتساب کا عمل ایک کھلونا بنارہے گا پاکستان میں ترقی،خوشحالی واستحکام نہیں آسکتا‘حکمرانوں نے ساڑھے چار سال میں ملک وقوم کو کچھ نہیں دیا۔گزشتہ روزپارٹی دفتر صدر کےنٹ مےںکارکنوں سے خطاب کرر ہے تھے، ڈاکٹر فاروق چشتی نے کہا ہے کہ ایسے تمام سیاستدان جن کے بچے اور اثاثے باہرہیں الیکشن لڑنے پر تاحیات پابندی ہونی چاہئے‘18کروڑ عوام موجودہ حکومت کو ایک دن بھی مزید برداشت کرنے پر تیار نہیں۔فی الفور عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔جس قوم کے حکمران بھکاری ہوں اس ملک کی آزادی،خودمختاری اور سلامتی سب کچھ گروی ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران اپنے اللے تللے کنٹرول کرلیں توہمیں کسی سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیںہوگی۔قرضے دوگنے ہوچکے ہیں ۔کرپٹ عناصر کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔جوجتنا بڑا چور اور ڈاکو ہے اسے اتناہی بڑاعہدہ دیا گیاہے۔عوام آئندہ ان ظالم حکمرانوں کو مسترد کردیں اور ایسی قیادت کو موقع دیں جو حقیقی معنوں میں عوامی جذبات کا کی ترجمان ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -