سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں تاریخی فیصلہ دیا، نعیم میر

سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں تاریخی فیصلہ دیا، نعیم میر

  

لاہور(وقائع نگار )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں تاریخی فیصلہ دیا ہے۔جس نے ہرمحب وطن اور جمہوریت پسند پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج کو دھاندلی کے ذریعے بدلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے موجودہ فوجی قیادت سے یہ اپیل کی کہ NLC کیس کی طرح موجودہ جرنیلوں کو فوج کورٹ مارشل نہ کرے بلکہ سویلین طریقہ کار کے مطابق تحقیقات کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے رقوم لینے والے سیاستدانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کریں بصورت دیگر سیاست چھوڑ دیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -