عمران خان یاد رکھیں سیاست میں شارٹ کٹ نہیں ہوتے، شیخ قیصر

عمران خان یاد رکھیں سیاست میں شارٹ کٹ نہیں ہوتے، شیخ قیصر

  

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ عمران خان یاد رکھیں سیاست میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور اقتدار خیرات میں نہیں ملتا۔ ایک جلسہ نما میوزیکل شو کے بعد ہوا میں اڑنے اور بڑی بڑی ڈینگیں مارنے والے منہ کے بل گریں گے۔ عمران خان بھی اقتدار اور وزارت عظمیٰ سے کوسوں دور ہیں مگر ان کی خوش فہمی اور خود پسندی زوروں پر ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے دن رات خدمت کے بعد عوام کو اپنا گرویدہ بنایا۔ میاں نواز شریف کے ووٹ بینک کو کسی سے خطرہ نہیں ہوسکتا۔ عمران خان کا قومی قیادت کے متعلق گفتگو کا انداز مناسب نہیں ہوتا، انہیں ابھی سیاسی تربیت کی ضرورت ہے۔ عمران خان کے منصوبے اور بلند بانگ دعوے ”سامان سوبرس اور پل کی خبر نہیں“ کے مصداق ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -