خواتین یوتھ فیسٹیول کے ذریعے اپنی صلاحیتیں اجاگر کریں،ذکیہ شاہنواز

خواتین یوتھ فیسٹیول کے ذریعے اپنی صلاحیتیں اجاگر کریں،ذکیہ شاہنواز

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیراعلیٰ کی مشیر برائے بہبود آبادی و خصوصی تعلیم بیگم ذکیہ شاہنواز نے پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012ءکے زیر اہتما م ڈریس شو اور دستکاری کی نمائش کے موقع پر شرکت کی جو کہ ایکسپو سنٹر جوہر ٹا¶ن میں منعقد ہوا ۔ انہوں نے اس موقع پر ان خواتین کو خوب سراہا جو کہ مقابلے میں شریک تھیں۔انہوں نے اس موقع پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کی کاوشوں کو بھی سراہا۔اُن سب خواتین کو مبارکباد دی اور بتایا کہ 30ہزار سے زائد خواتین نے اس دستکاری کے مقابلے میں حصہ لیا ہے جو کہ بہت ہی خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ یہ شاندار موقع پورے پاکستان کی خواتین کیلئے ایک بہترین ایونٹ ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا صوبائی سطح پر بھرپور اظہار کر سکیں جیتنے والی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شو خواتین سے متعلق مصنوعات کی تشہیر کی مکمل آگاہی بھی ہے۔  کیا اور تمام دستکاریوں کو ڈیزائن اور رنگوں کے امتزاج کو بہت سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -