یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن آل پاکستان ورکرز یونین کا اجلاس
لاہور(وقائع نگار) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آل پاکستان ورکرز یونین کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد الیاس منہاس ہوا جس میں تمام عہدیداران کے علاوہ کثیر تعداد میں لاہور، قصور، فیصل آباد، ساہیوال، شیخوپورہ اور اوکاڑہ کے ملازمین نے شرکت کی۔ خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بتایا کہ ہم ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہیٰ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور زونل منیجر فیضان حمید کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنہو ں نے تعاون کیا اور ریجنل منیجر لاہور ساﺅتھ کو تبدیل کردیا۔