یوتھ فیسٹیول کے تحت خواتین کے مابین کو کنگ مقابلے آج ہونگے

یوتھ فیسٹیول کے تحت خواتین کے مابین کو کنگ مقابلے آج ہونگے

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب ملک اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت محکمے کے زیر اہتمام آج بروز اتوار ایکسپو سنٹر جوہر ٹا¶ن کے ہال نمبر III،اوپن ایریا میں صبح 11سے 2بجے دو پہر تک ڈویژن کی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین کے مابین کھانا پکانے کے مقابلے منعقد ہو ں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ملک اسلم نے بتایا کہ کوکنگ کے مقابلوں کے 2ایونٹس ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 11بجے دن سے 2بجے دو پہر تک فیملی کوکنگ کا مقابلہ ہو گا جبکہ 3بجے سے شام 6بجے تک انفرادی کوکنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ بیگم شائستہ پرویز ملک، چیف موبلائزر برائے انسداد ڈینگی مہم اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -