محکمہ صحت کے ضلعی دفاتر کے حسابات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

محکمہ صحت کے ضلعی دفاتر کے حسابات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(جنرل رپورٹر) سپیشل سیکرٹری صحت پنجاب بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مختص کئے گئے اربوں روپے کے فنڈزکے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ صحت کے ضلعی دفاتر کے حسابات کی جانچ پڑتال جلد شروع کی جارہی ہے ۔انہوں نے اس سلسلہ میں سب سے پہلے ضلع ننکانہ کے محکمہ صحت کے حسابات کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور ایک ماہ کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے یہ بات انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ اور ڈویژنل ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے اس موقع پر افسران کو کہا کہ وہ ماہانہ بنیاد پر اپنا ورک پلان تیار کرکے اس کے مطابق عملدآرمد کریں تاکہ ان کی کارکردگی میں اضافہ ہو اور ہیلتھ ڈلیوری سسٹم میں مزید بہتری پیدا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہیلتھ کے ڈلیوری سسٹم کو بہتر سے بہتر بنانا ہے جس کے لئے دن رات محنت کی ضرورت ہے۔بابر حیات تارڑ نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقامی سطح پر سوشل موبلائزیشن کے لئے کام کریں