بیڈن روڈ پرتجاوزات کی بھر مار ٹریفک درہم برہم پیدل چلنا دشوار

بیڈن روڈ پرتجاوزات کی بھر مار ٹریفک درہم برہم پیدل چلنا دشوار

  

لاہور( اسد اقبال / تصاو یر ذیشا ن منیر) صوبائی دارالحکومت میں واقع الیکٹرک مصنوعات کے حوالے سے معروف بیڈن روڈ مارکیٹ داتا گنج بخش ٹاﺅن کی غفلت ، لاپرواہی اور عدم توجہی کے باعث تجاوزات کی بھر مار جبکہ ٹریفک افسران کی جانب سے بلند و بالا دعوﺅں اور اعلا نات کے باوجود ٹر یفک مسائل جوں کے توں ہیں۔ قدیم مارکیٹ میں پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کے باعث آدھی سڑک پرگاڑیاں کھڑی ہونے سے کاروبار شدید متاثر، مارکےٹ مےں آنے وا لے خرےداروں کومشکلات کا سامنا اور تجاوزات کے باعث مارکےٹ مےں پیدل چلنابھی دو بھر ہے ۔روزنامہ پاکستان کی جانب سے کئے گئے بیڈن روڈ مارکیٹ سروے میں بیڈن روڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے تاجر رہنماﺅں شہزاد بٹ، جاوید اقبال، ذیشان شہزاد، اظہر خان، صدیق نظامی، حمید نظامی، اور محمو دالحسن نے ”پاکستان “سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جب چاہے اپنی مرضی سے پٹرولیم مصنوعات کی قےمتوں میں اضافہ کردےتی ہے جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آ جاتا ہے انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث تاجر برادری نفسیاتی مر یض بن گئی ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوکر رہ گئے ہیں۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ بیڈن روڈمارکیٹ اور ملحقہ رہائشی ایریا میں بجلی و ٹیلی فون کی تاروں کے جال بچھے ہوئے ہیںاور متعدد بار متعلقہ محکموں کو شکایات بھی درج کروائیں مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہو سکی۔ انھوں نے کہا کہ بیڈن روڈ پر ٹریفک مسائل نے کارو باری سر گر میوں کو مفلو ج الحال کر دیا ہے کئی کئی گھنٹے ٹر یفک بلاک رہنے سے پیدل گزرنا بھی محال ہو جاتا ہے ٹریفک وارڈنز کی فرائض میں غفلت کے پیش نظر ٹو وے ٹریفک کا بہاﺅ جاری ہے۔جو اصل مسائل کی جڑ ہے جبکہ سیوریج سسٹم بوسیدہ ہونے کے باعث برسات کا پانی کئی کئی گھنٹے کھڑا ہو جاتا ہے جس سے تاجر اپنی دکانوں تک محدود ہو کر رہ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بعض تاجروں نے گنج بخش ٹاﺅن انتظامیہ سے ساز باز کر کے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔ انہوں نے ضلعی حکومت سے اپیل کی کہ بیڈن روڈ پر نکاسی آب ، اور ٹر یفک مسائل کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -