بکرا منڈیوں میں بجلی چوری عروج پر ،کوئی پوچھنے والا نہیں
لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کی بکرامنڈیوں میں بجلی چوری کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے ہر منڈی میں کھلے عام اور سرعام تاروں کو کنڈے لگا کر بجلی چوری کی جارہی ہے یہ دھندہ لاہور میں قائم کی گئی تمام سرکاری منڈیوں میں ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہر عید قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کے لئے قائم کی گئی ضلعی حکومت کی منڈیوں میں روشنی سمیت تمام وسائل فراہم کرنا ضلعی حکومت اور ٹاﺅنوں کی ذمہ داری ہے مگر ٹاﺅنوں کی لاپرواہی سے تنگ آئے بیوپاریوں نے ملی بھگت سے اپنی منڈیوں میں بجلی چوری شروع کر دی ہے اور منڈیوں کے اوپر سے گزرتی مین تاروں کو ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری شروع کررکھی ہے ایک ایک منڈی میں سینکڑوں کی تعداد میں بلب اور لائٹس روشن کی گئی ہیں غیر قانونی طور پر چائینہ سکیم میں قائم کی گئی منڈی میں بھی ڈائریکٹ بجلی چوری ہورہی ہے۔