دفعہ 144کے باوجودپی پی 144میں غیر قانونی بکرامنڈی انتظامیہ خاموش ہے

دفعہ 144کے باوجودپی پی 144میں غیر قانونی بکرامنڈی انتظامیہ خاموش ہے

  

لاہور( جنرل رپورٹر) دفعہ 144 کے باوجود حلقہ پی پی 144 کے علاقہ چائنہ سکیم میں غیر قانونی طور پر بکرامنڈی قائم کرادی گئی ہے۔ منڈی رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شہباز کے این او سی پر قائم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شہر کے اندر بکرا منڈیاں قائم کرنے پر پابندی عائد ہے مگر پابندی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شمالی لاہور کے علاقے چائنہ سکیم میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے اضافی منڈی قائم کرادی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چائنہ سکیم گراﺅنڈ کو ایک پارک میں تبدیل کرنے کے لئے لاکھوں روپے کی گھاس اور پودے لگائے گئے تھے، جو منڈی لگائے جانے سے اجڑ گئے ہیں۔ سینکڑوں بیوپاریوں نے ایم پی اے سے اجازت ملتے ہی جانور باندھ دیئے ہیں اور فروخت شروع ہوگئی ہے، جس سے پارک کے حسن کو گرہن لگ گیا ہے۔ اسی حوالے سے ایم پی اے شہباز چوہدری سے بات کی گئی تو انہوںنے کہا کہ منڈی عارضی طور پر قائم کرائی گئی ہے جو علاقہ مکینوں کی ڈیمانڈ پر بنوائی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -