ایمانداری سے ڈیوٹی کرتا ہوں، الزامات غلط ہیں: ڈائریکٹر
(نیوزرپورٹر) ایل ڈی اے ایونیو ون کے ڈائریکٹر راﺅ فضل الرحمن کا کہناتھا کہ مقدمے بازی میں ملوث ایک پلاٹ ٹرانسفر ہوا ہے اور ان کی ہی رپورٹ پر انکوائری شروع کی گئی ہے،ان کا کہناتھا کہ ان پر لگائے جانے والے تمام تر الزامات غلط ہیں ، وہ انتہائی ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں ، ان کا کہناتھا کہ پٹواری اقبال جوئیہ کے خلاف کرپشن کی شکایت آئی تو اسے معاف نہیں کیاجائیگا،ان کا کہناتھا کہ رواں سال کے آخر تک الاٹیوں کو قبضے دینے کا سلسلے شروع کردیا جائیگا، اورسکیم میں تمام رہ جانے والے ترقیاتی کام جلد مکمل کروا لیئے جائینگے، ادوسری طرف پٹواری اقبال جوئیہ کا کہناتھا کہ اس پر لگائے جانے والے کرپشن کے الزامات غلط ہیں ، انتظامیہ چاہے تو آج اسے ایونیو ون سے تبدیل کردے ، اسے اس سکیم میں ملازمت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اقبال جوئیہ کا مزید کہناتھا کہ اس نے کسی بھی پلاٹ کا این او سی جاری نہیں کیا یہ کام دوسری برانچ نے کیا ہے۔