جمہوریت کی خاطر اختیارات دیئے ، اپوزیشن سے بات کرنافضول ہے : صدرزرداری

جمہوریت کی خاطر اختیارات دیئے ، اپوزیشن سے بات کرنافضول ہے : صدرزرداری
جمہوریت کی خاطر اختیارات دیئے ، اپوزیشن سے بات کرنافضول ہے : صدرزرداری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر زرداری نے کہاکہ جموریت کی خاطر تمام تر اختیارات چھوڑ دیے ہیں اور موجودہ صورتحال میں اپوزیشن سے اتفاق رائے کی بات کرنابے سود ہے ۔سیفما کے زیر اہتمام میڈیا ، عسکریت پسندی اور شفاف انتخابات کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے صدر زرداری نے کہا کہ ملالہ سمیت دہشت گردی کا شکار ہر بچے کا دکھ اُن کا دکھ ہے، صدر پاکستان کی حیثیت میں قوم کو جوابدہ ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کی بات کی، موجودہ صورتحال میں اپوزیشن سے اتفاق رائے کی بات کرنا بے سود ہے۔ صدر مملکت کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو تمام ممالک نے تعاون کا یقین دلایا تھا لیکن چین کے علاوہ کسی نے صحیح معنوں میں ہمارا ساتھ نہیں دیا۔

مزید :

اسلام آباد -