ینگ ڈاکٹر وں کامیو ہسپتال میں مظاہرہ ان اور آﺅٹ ڈور میں کام بند

ینگ ڈاکٹر وں کامیو ہسپتال میں مظاہرہ ان اور آﺅٹ ڈور میں کام بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) ینگ ڈاکٹروں نے سروس سٹرکچر جاری نہ ہونے کے خلاف میو ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا ڈاکٹروں نے مظاہرے کے دوران آﺅٹ ڈورز اور ان ڈورز میں کام چھوڑ دیا، اسی دوران سینئر ڈاکٹرز نے ینگ ڈاکٹروں کی غیر حاضری کا بہانہ بنایا اور آپریشن ملتوی کرکے گھروں کو چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ینگ ڈاکٹروں نے میو ہسپتال میں سروس سٹرکچر جاری نہ ہونے اور میو ہسپتال کے 4 ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر خارج نہ کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، اسی دوران ڈاکٹروں نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو 7نومبر کو ایوان وزیراعلی کا گھیراﺅ کریں گے اور دھرنا دیں گے۔