مائیکروسافٹ کا پہلی مالیاتی سہ ماہی کے لئے کم منافع اور آمدن کا اعلان

مائیکروسافٹ کا پہلی مالیاتی سہ ماہی کے لئے کم منافع اور آمدن کا اعلان

  

نیویارک(اے پی اے )امریکی کمپیوٹرادارے مائیکروسافٹ نے گزشتہ روز اپنی پہلی مالیاتی سہ ماہی کے لئے کم منافع اور آمدن کا اعلان کیا ہے ۔ادارے نے بتایاکہ ایسا پرسنل کمپیوٹر کی منڈی میں سست روی کی وجہ سے ہوا ہے ۔ مائیکروسافٹ کاکہنا ہے کہ گزشتہ سال کی سہ ماہی کے مقابلے میں موجودہ مالیاتی سال کی سہ ماہی میں مجموعی منافع21فیصد کی کمی سے 4.5ملین ڈالر رہا ہے ۔تاہم یہ منافع وال سٹریٹ کے اندازے سے زیادہ بتایا گیا ہے ،فی حصص منافع ماسوائے خصوصی اشیائ65سینٹ رہا جو کہ 56سینٹ کے اوسط تخمینے سے کہیں زیادہ ہے ۔جولائی اور ستمبر کی مدت کے دوران آمدن 8فیصد کی کمی سے 16بلین ڈالر رہی جو کہ پیشنگوئیوں کے قریب قریب ہے ۔ مائیکروسافٹ کے چیف فنانشل آفیسر نے کہاکہ اگرچہ ادارے کی آمدن میں اضافہ ہوتا گیا اور ہم اپنے اخراجات پورے کرسکنے کے قابل رہے ،لیکن ونڈوز8کے اجراءسے قبل پرسنل کمپیوٹر کی مانگ میں کمی کی وجہ سے آپریٹنگ منافع میں سست روی دیکھنے میں آئی ہے ۔

مزید :

کامرس -