چارسال کے دوران گیس کے 38 نئے ذخائر دریافت ہوئے
لاہور(کامرس رپورٹر)ملک کی آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں نے گزشتہ چار سال کے دوران گیس کے اڑتیس نئے ذخائر دریافت کئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت پیٹرو لیم کا کہنا ہے کہ نئے ذخائر کی دریافت کے لئے 2008 سے 2012 کے دوران تیل وگیس کی کھوج کے 41ل ائسنس جاری کئے گئے جس کے نتیجے میں 102 کنویں کھودے گئے۔ اس تلاش کے دوران 48 گیس کے ذخائر دریافت ہوئے جس سے 4 ارب 25 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ تک گیس حاصل ہوسکے گی۔اس کے علاوہ نئی پیٹرولیم پالیسی کے تحت حکومت 60 نئے بلاکس تیل و گیس کی دریافت کے لئے نیلام کرے گی۔