گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچینج زیادہ تر جمود کا شکا ر رہی
کراچی(اے پی اے ) گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچینج زیادہ تر جمود کا شکا ر رہی تاہم آخری دن کی تیزی کی وجہ سے انڈیکس اعشاریہ چھ فیصد اوپر بند ہوا۔پورے ہفتے کے دوران کاروباری حجم میں کمی ہوئی۔ تاہم جمعے کو بہتر مالیاتی نتائج اور سپریم کورٹ کے تاریخ فیصلے نے سرمایہ کاروں کا رجحان مثبت کردیا۔ پیر سے جمعے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں نناوے پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔