کاشتکاروں نے گنے کی170روپے امدادی قیمت مستردکردی

کاشتکاروں نے گنے کی170روپے امدادی قیمت مستردکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)گنے کے کاشتکاروںکی نمائندہ تنظیموں نے حکومت پنجاب کی جانب سے گنے کی امدادی قیمت170روپے فی من کومسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ امدادی قیمت کاتعین کسان تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد دوبارہ کیاجائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کسان بورڈ پاکستان کے صدرنے گنے کی امدادی قیمت 170روپے فی من کے اعلان کو کسان دشمن اعلان قراردیتے ہوئے گنے کی امدادی قیمت 280روپے فی من مقررکرنے کامطالبہ کیاہے۔ انہوںنے الزام عائد کیاہے کہ اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے علاوہ انفرادی طورپر چند گنے کے کاشتکاروں کوبلایا گیاجبکہ کسانوں کی حقیقی قیادت کو نمائندگی نہیں دی گئی۔ایگری فورم پاکستان کے چیئرمین ابراہیم مغل نے مطالبہ کیاہے کہ آئندہ کرشنگ سیزن کیلئے گنے کی امدادی قیمت225روپے فی من مقررکی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈیزل کی قیمتوںمیں اضافے سے گنے کی پیداواری لاگت میں 30سے40فیصد اضافہ ہوگیا ہے اورفی من گنے کی پیداواری لاگت 164روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید :

کامرس -