سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ موبائل فون رکھنے والا ملک

سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ موبائل فون رکھنے والا ملک

  

اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تجارت وترقی نے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ موبائل فون استعمال کرنے والا ملک ہے ۔حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ادارے کاکہنا ہے کہ سعودی عرب میں 100 افراد کے پاس 180 موبائل فون ہیں اور یہ رجحان نوجوانوں حتٰی کہ 9 سال تک کے بچوں میں بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔رپورٹ میں بتایاگیا کہ دوسرے نمبر پر دنیامیں گنجان ترین آبادی کاحامل چین کا جزیرہ مکاﺅ ہے جہاں فی مربع کلومیٹر184.28 افراد رہائش پذیر ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کی آبادی صرف اڑھائی کروڑ ہے جبکہ وہاں کثیر تعداد میں غیرملکی کارکن بھی رہائش پذیر ہیں۔

مزید :

کامرس -