جنوبی تائیوان : ایک معبد سمارٹ فون ایپلی کیشن متعارف کرے گا

جنوبی تائیوان : ایک معبد سمارٹ فون ایپلی کیشن متعارف کرے گا

  

 تائپی(ا آن لائن) جنوبی تائیوان میں ایک معبد ایک سمارٹ فون ایپلی کیشن متعارف کرے گا جو اپنے پیروکاروں کو سفر کے دوران الہامی مشورے حاصل کرنے میں مدد دے گا یہ بات ہفتے کو ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔ سنٹرل نیوزایجنسی کے مطابق پنگ تونگ کاﺅنٹی کے جین ہائی ٹمپل کے لئے ویب سائٹ ڈیزائن کرنے والے ہنگ یانگ چن نے کہا ہے کہ سمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر ہم اگلے سال اپنا غیب کا حال معلوم کرنیوالا ایپلی کیشن متعارف کرائیں گے۔ اس معبد نے 2005ءمیں ایک ویب سائٹ لانچ کی تھی جو کہ غیب کا حال بتانے کی ان لائین سروس فراہم کرتا ہے جو کہ انٹرنیٹ صارفین کو کسی کام کے کرنے کے حوالے سے الہامی مشورے دیتا ہے چاہے وہ محبت ہو یا پھر تجارتی معاملہ جب سے ویب سائٹ لانچ ہوئی ہے تب سے ویب سائٹ کے وزٹ کرنیوالے افراد کی تعداد میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔جس کے باعث انہیں موبائل ایپلی کیشنز تک اپنا دابڑکا بڑھانا پڑا ہے ۔ تائیوان میں تاﺅایسٹ پر عمل کرنے والوں کے لئے پیشنگوئی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور مقامی معبد الہامی ہدایت حاصل کرنے والے عبادت گزاروں سے اکثر بھرے ہوتے ہیں ۔

مزید :

کامرس -