یورپی رہنماﺅں کا یورو زون بینکوں کی نگرانی کےلئے مرکزی ادارے کے قیام پر

یورپی رہنماﺅں کا یورو زون بینکوں کی نگرانی کےلئے مرکزی ادارے کے قیام پر

  

برسلز (اے پی پی) یورپی رہنماﺅں نے یورو زون میں واقعہ ممالک کے بینکوں کی نگرانی کےلئے مرکزی ادارے کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے۔ برسلز میں یورپی رہنماﺅں کے دو روزہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق یہ نظام آئندہ سال کام شروع کرے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نگران ادارے کے حوالے سے جرمنی اور فرانس کے مابین اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ نئے نظام کے تحت یورو زون میں واقع ممالک کے 6 ہزار سے زائد بینکوں کی نگرانی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت بحران کے شکار بینکوں کےلئے یورپی یونین کے بیل آﺅٹ فنڈ سے براہ راست مدد حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

مزید :

کامرس -