اکتوبر کے تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.03فی صد کی معمولی کمی

اکتوبر کے تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.03فی صد کی معمولی کمی

  

اسلام آباد(اے پی اے )وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ صفر تین فی صد کی معمولی کمی جبکہ کم آمدنی والے طبقہ کیلئے گذشتہ ہفتے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں صفر اعشاریہ صفر آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق کم ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے اٹھارہ اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ معمولی اضافے کے ساتھ ایک سو اکیاسی اعشاریہ سات پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ اکتوبر کے تیسرے ہفتے کے دوران ٹماٹر ، ڈیزل ، انڈے ،مٹن ، آلو ، ادرک اور گندم سمیت پندرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تاہم کیلے ، زندہ مرغی ،پیٹرول ، پیاز اور گھی سمیت تیرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بیف ، گڑ ، چاول ، خشک دودھ ، بجلی کے نرخ اور چائے سمیت چوبیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید :

کامرس -