اصغر خان کیس کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنائیں : چوہدری پرویز الٰہی

اصغر خان کیس کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنائیں : چوہدری پرویز الٰہی
اصغر خان کیس کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنائیں : چوہدری پرویز الٰہی

  

پسرور(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم پرویز الٰہی نے کہاکہ ن لیگ نے اُن کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نا م کی تختیاں لگالی ہیں ۔ جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے اصغر خان کے فیصلے کے بعد تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایجنسیوں سے پیسے لینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ ریسکیو1122اُن کے دور میں شروع کی گئی اورآج تک چل رہی ہے ، البتہ اُن کے شروع کیے گئے کئی منصوبوں پر ن لیگ نے اپنی تختیاں لگائیں ۔اُن کاکہناتھاکہ اب لاہور میں ریپڈ بس سسٹم بنایاجارہاہے ، جس کے گرد جنگلہ لگایاگیاتاکہ بس کہیں بھاگ نہ جائے ۔ اُنہوں نے کہاکہ پورے پنجاب کاخزانہ لاہور میں لگادیاگیاجس طرح تندوروں میں قوم کاپیسہ جھونکاگیا۔نائب وزیراعظم نے کہاکہ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے سے تعلیم نہیں آجاتی ، تعلیم کے لیے اقدامات کرنے پڑتے ہیں ۔

مزید :

سیالکوٹ -