حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کرائے، ہمایوں اختر خان
لاہور (رپورٹنگ ٹیم) پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے سیکرٹری جنرل ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر قوم سپریم کورٹ کی احسان مند ہے۔ اب حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات اور فیصلے پر غیر جانبدارانہ طریقے سے عمل کرے تو اسٹیبلشمنٹ کا کردار سیاست سے ختم ہوسکتا ہے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پیسوں کی تقسیم کرنے والوں کو پیپلز پارٹی نے ہی تحفے دیئے اور اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیند حکومت کی کورٹ میں آگئی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اس فیصلے کا کیا حشر کرتی ہے۔ کاش وزیراعظم رینٹل پاور میں کرپشن کرنے والوں سے بھی ریکوری کریں۔