سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئندہ عام انتخابات شفاف ہونے کی امید ہے، مزدور رہنما

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئندہ عام انتخابات شفاف ہونے کی امید ہے، مزدور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) ملک بھر کے سرکاری ملازمین اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس کا فیصلہ آنے پر آئندہ الیکشن بھی شفاف ہونے کی امید ہے اور اس فیصلے کا ملک و قوم میں اچھا تاثر پیداہوا ہے۔ اس کیس میں ذمہ دار کسی بھی معافی کے حق دار نہیں۔ پاکستان لیبر پارٹی کے فاروق طارق نے کہا ہے کہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ الیکشن ہی سے قوم کی تقدیر بدلتی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں آج تک الیکشن منصفانہ تو الگ بات آزادانہ بھی نہیں ہوئے ہیں۔ پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان اور پاکستان ٹریڈ یونین کی رہنما روبینہ جمیل نے کہا کہ اصغر خان کیس میں ذمہ دار کسی بھی معافی کے حقدار نہیں ہیں۔ مزدور رہنما ناصر گلزار اور یوسف بلوچ سمیت معین نواز پنوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں جہاں ملک و قوم کے ساتھ زیادتی کی گئی وہاں ایوان صدر میں ہونے والے سیاسی سیل سے حکومتوں کے بارے اچھے تاثرات نہیں بلکہ قوم میں نفرت پیدا ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -