فیصلے کے آئندہ انتخابات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، صنعتکار

فیصلے کے آئندہ انتخابات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، صنعتکار

  

لاہور(رپورٹنگ ٹیم)اصغر خان کیس کے حوالے سے صنعتکار برادری کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ 16 سال قبل ہونا چاہیے تھا ، اس بات پر زور دینا چاہیے کہ جو کچھ پہلے ہوتا رہا ہے و ہ مستقبل میںنہ ہو، فیصلے کے آئندہ انتخابات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر عبدالباسط نے کہا کہ ہمارے ملک کی بقاءکیلئے جو فیصلے بہتر ہیں انہیں جتنی جلد ہو سکے ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر کرنے میں عدلیہ کے فیصلے مدد گار ثابت ہو نگے۔لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر زاہد عتیق چودھری نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے انتہائی معتبر اور قابل بھروسہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے آئندہ انتخابات پر اچھے اثرات مرتب ہونگے حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام کام اداروں پر چھوڑ دے اور الیکشن عمل میں اپنا اثرو رسوخ استعمال نہ کرے۔شیخوپورہ چیمبر زآف کامرس کے سابق صدر منظور الحق ملک نے کہا کہ یہ فیصلہ 16 سال قبل ہونا چاہیے تھا، اور اگر ایسا ہوا ہوتا تودوسرے بہت سارے کیس بھی جو آج التواءکا شکار ہیں ان کے فیصلے آ چکے ہوتے اور پاکستان کے آج ایسے حالات نہ ہوتے۔

مزید :

صفحہ اول -