حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدآمد کرے گی ، منظور وٹو

حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدآمد کرے گی ، منظور وٹو

  

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ 1990ءمیں پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابات میں ہونے والا فراڈ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوگیا حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کرے گی اور اسٹیبلشمنٹ سے پیسے لینے والوں سے قوم کی پائی پائی وصول کریں گے۔ میا ںمنظور وٹو نے کہا کہ 1990ءکے انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کے ووٹرز کے حقوق اوررائے پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ ڈاکہ سپریم کورٹ نے 2012ءمیں بے نقاب کردیا۔ اس کے کرداروں اور ان سے پیسے لینے والوں کو نہ صرف کٹہرے میں لایا جائے گا بلکہ ان سے پائی پائی بھی وصول وصول کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -