پہلا ٹی 20،پاکستان اسٹار ز الیون نے انٹر نیشنل اسٹار ز کو 84رنز سے ہرادیا

پہلا ٹی 20،پاکستان اسٹار ز الیون نے انٹر نیشنل اسٹار ز کو 84رنز سے ہرادیا

  

کراچی (خصو صی رپورٹ)پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان اسٹارز الیون نے انٹرنیشنل اسٹارز الیون کو 84 رنز سے شکست دیدی، انٹرنیشنل اسٹارز الیون 223 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 138 رنز بناسکی، شاہ پور زردان 42 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے، پاکستان اسٹارز کے بولر تابش خان نے ہیٹ ٹرک کی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انٹرنیشنل اسٹارز الیون شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہی ، کپتان سنتھ جے سوریا پہلے ہی اوور میں 10 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے۔ محمد شہزاد 14 اور اسٹیون ٹیلر 15 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے۔ پاکستان اسٹارز الیون کے تابش خان نے ریکارڈو پاول5، جرمین لاسن 0 اور تھاندی شبالالا کو 0 پر بولڈ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انٹرنیشنل اسٹارز الیون کے 42 رنز بنانے والے ٹاپ اسکورر شاہ پور زردارن کو میچ کے آخری اوور میں شاہد آفریدی نے آو?ٹ کیا، انہوں نے اننگز میں 3 چھکے اور 3چوکے لگائے۔ پاکستان اسٹارز الیون کی جانب سے تابش خان نے 25 رنز کے عوض 3، وہاب ریاض نے 2 ، آفریدی اور انور علی نے ایک ایک وکٹ لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -