پیسے لینے والے جرنیلوں، سیاستدانوں اور صحافیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، متحدہ

پیسے لینے والے جرنیلوں، سیاستدانوں اور صحافیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخ ساز اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ایجنسیوں نے الطاف حسین کو بھی رقوم کی پیشکشیں کیں لیکن انہوں نے ضمیر کا سودا نہیں کیا اور پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ پیسے تقسیم کرنے والے فوج اور سرکاری ایجنسیز کے حکام اور پیسے لینے والے سیاسی رہنماﺅں اور صحافیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -