قوم متحد ہو، فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جنرل شمیم وائیں

قوم متحد ہو، فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جنرل شمیم وائیں

  

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کہاہے کہ ملکی سلامتی کے لیے پوری قوم کو متحدہوناہوگاتاہم پاکستان کسی قسم کے جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ ملٹری اکیڈمی کاکول میں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل خالد شمیم کا کہناتھاکہ پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں، جدید دور میں بھی محدود وسائل کے باوجود جنگ لڑرہے ہیں ۔کورس میں ایک فلسطینی اور ایک سوڈانی کیڈٹ بھی شامل تھے اوراکیڈمی سینئر انڈرآفیسر انیس نے اعزاز ی شمشیر حاصل کی۔

مزید :

صفحہ اول -