چیف جسٹس نے ٹارگٹ کلنگ پر پھر نوٹس لے لیا، سندھ انتظامیہ اور رینجرز حکام طلب

چیف جسٹس نے ٹارگٹ کلنگ پر پھر نوٹس لے لیا، سندھ انتظامیہ اور رینجرز حکام طلب

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے خیرپور میں وکلاءکے پتلے جلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ بار کونسل اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی جہاں وکلاءنے چیف جسٹس کو خیرپور میں وکلاءکے پتلے جلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ چھ رکنی لارجر بینچ کو پیش کرنے کی ہدایت کی اور آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور سیکرٹری داخلہ کو 24 اکتوبر کو سپریم کورٹ طلب کر لیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -