ملالہ کے بعد شازیہ کی حالت بھی تسلی بخش، کھاناپینا اور چلنا شروع کردیا

ملالہ کے بعد شازیہ کی حالت بھی تسلی بخش، کھاناپینا اور چلنا شروع کردیا

  

برمنگھم ،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کی گولی کا نشانہ بننے والی ملالہ یوسفزئی اور اُس کی ساتھی طالبہ شازیہ کی حالت تسلی بخش ہے اور ڈاکٹر اُن کی جلد صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔ برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق ملالہ یوسفزئی کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ نیک تمناﺅں کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ اداکرناچاہتی ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملالہ اب بھی ادویات کے زیراثر ہے اور ری کنسٹرکٹو سرجری سے پہلے مریضہ کو آرام کی ضرورت ہے ۔ ایک سوال کے جواب میںڈاکٹر نے بتایاکہ ملالہ کی تصویر خاندان اور اُن کی رضامندی سے جاری کی گئی ۔مقامی میڈیا کے مطابق پشاور کے ہستال میں داخل ملالہ کی ساتھی طالبہ شازیہ نے کھاناپینااور چلناشروع کردیاہے اور حالت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم فی الحال اُسے آبزرویشن میں رکھاگیاہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق شازیہ کو بہتر نگہداشت کے لیے سرجیکل آئی سی یو میں رکھاگیاہے ۔

مزید :

صفحہ اول -