صدر مملکت نے الیکشن ٹربیونل کیلئے نامزدگی کی منظوری دیدی
اسلام آباد(ثناءنیوز)صد رآصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر پنجاب کے حلقوں پی پی 129 سیالکوٹ 9اور پی پی 133 نارووال I I میں ضمنی انتخابات کے لئے ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں نمٹانے کے لئے الیکشن ٹریبونل کی نامزدگی کی منظوری دیدی ہے صدارتی ترجمان سینٹر فرحت اللہ بابرنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے پیپلز ایکٹ 1976ءکے تحت ٹریبونل کےلئے لاہورہائی کورٹ کے تین ججوں کے نام تجویز کیے ہیں جن میں جسٹس ناصر سعید شیخ ، جسٹس محمد انوارالحق اور جسٹس عبدالستار اصغرشامل ہیں۔وزارت قانون کی جانب سے اس حوالے سے سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے نامزدگی کی منظوری کے لئے صدر مملکت کو سفارش کی کاغذات نامزدگی کے مسترد یا منظور کیے جانے کے خلاف اپیلیں 2 نومبر 2012 ءکو داخل کرائی جاسکیں گی جبکہ ٹریبونل کی جانب سے ان کو نمٹانے کی آخری تاریخ6نومبر 2012ءہے ۔ متذکرہ حلقوںمیں27 نومبرکو انتخابات ہونگے۔