ڈینگی نے یش چو پڑا کی جان لے لی

ڈینگی نے یش چو پڑا کی جان لے لی
ڈینگی نے یش چو پڑا کی جان لے لی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے نامور ہدایتکار اور فلم ساز یش چوپڑا ڈینگی بخار کے باعث گذر گئے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں یش چوپڑا کا نام فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔ سلسلہ، کبھی کبھی،چاندنی،دل تو پاگل ہے ،دل والے دلہنیا لے جائیں گے،لمحے،دھوم2 ،نیویارک ،اوررب نے بنادی جوڑی جیسی سپرہٹ فلمیں ان کی سرپرستی میں بنیں۔ اپنی فلموں میں ہمیشہ عورتوں کے کردار کو مرکزی حیثیت دینے والے یش چوپڑا کو دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اہم اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ فرانس، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کی حکومت نے بھی یش چوپڑا کی فلمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ا±ن کی عزت افزائی کی 2009ءمیں کوریا میں ہونے والے فیسٹول میں انہیں بہترین فلمساز کے اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان کے انتقال سے بھارتی فلم انڈسٹری ایک ذہین فلم ساز اور ہدایت کار سے محروم ہوگئی ہے ۔

مزید :

تفریح -