سپریم کورٹ پھر سے کراچی میں بد امنی کیس کی سما عت کرے گی

سپریم کورٹ پھر سے کراچی میں بد امنی کیس کی سما عت کرے گی
سپریم کورٹ پھر سے کراچی میں بد امنی کیس کی سما عت کرے گی

  

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے سپریم کورٹ کا ایک پانچ رکنی بینچ 23 اکتوبر پیر سے کراچی میں سماعت کرے گا جس کیلئے چیف سیکریٹری ، سیکریٹری داخلہ ، آئی جی سندھ ، اور ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔بینچ جسٹس انور ظہیر اے جمالی کی سربراہی میں جسٹس عارف خلجی، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس امیر حانی مسلم، اور جسٹس گلزار احمد پر مشتعمل ہے۔ اس سے پہلے جسٹس اطہر سعید کو بھی اس بینچ میں بیٹھنا تھا لیکن علالت کے باعث وہ اب بنچ کا حصہ نہیں ہیں ۔ عدالت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مشیر عالم کے سربراہی میں قائم جائزہ کمیٹی کی رپورٹس کو بھی زیر غور لائے گی اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں کی گئی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔

مزید :

کراچی -