تمام توپوں کا رخ ہماری طرف ہے ، سپریم کورٹ نے زیادتی کی، اصغر خاں کیس کی تحقیقات کیلئے آزادکمیشن بنایا جائے:چودھری نثار

تمام توپوں کا رخ ہماری طرف ہے ، سپریم کورٹ نے زیادتی کی، اصغر خاں کیس کی ...
تمام توپوں کا رخ ہماری طرف ہے ، سپریم کورٹ نے زیادتی کی، اصغر خاں کیس کی تحقیقات کیلئے آزادکمیشن بنایا جائے:چودھری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ دیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن احتساب سے خوفزدہ نہیں ہے تاہم آیف آئی سے اصغر خان کیس کی میںتحقیقات قبول نہیں ہیں ۔چنانچہ اس معاملے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنایا جائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد تمام جماعتوں کی توپوں کا رخ انکی جماعت کی طرف ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے، فیصلہ آئی جے آئی کے خلاف آیا ہے لیکن نشانہ صرف مسلم لیگ ن کو بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کو تنقید نشانہ بنانے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھیں اس کے بعد کسی پر انگلی اٹھائیں۔ ایک موقع پر چوہدری نثار نے جذبات میں آ کر کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے کو تحقیقات سونپا بڑی زیادتی ہے۔ ایف آئی اے کی تحقیقات قبول نہیں، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ 1988 ءسے 2010 ءتک جو کچھ ہوا ہے سب کی تحقیقات آزادنہ کمیشن کرے تاکہ عوام کے سامنے ہر چیز واضح ہو جائے۔ مشرف دور میں آئی ایس آئی نے (ق) لیگ بنائی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے چالیس کروڑ روپے سیکرٹ فنڈ سے استعمال کئے۔ جنرل پاشا کے ذریعے جن لوگوں نے پیسے لیئے وہ بیان حلفی دینے کیلئے تیار ہیں۔رینٹل پاور کیس میں ملوث شخص کیسے کسی اور پر انگلی اٹھا سکتا ہے؟ افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی میدان میں کود پڑے ہیں۔

مزید :

قومی -