ٹونی گریگ کو پھیپھڑوں کا کینسر ہو گیا

ٹونی گریگ کو پھیپھڑوں کا کینسر ہو گیا
ٹونی گریگ کو پھیپھڑوں کا کینسر ہو گیا

  

 لندن (بیورورپورٹ) برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ٹونی گریگ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ 66 سالہ ٹونی گریگ میں ابتدائی طور پر رواں سال مئی میں برونکائٹس کے نمونے پائے گئے تھے اور سری لنکا میں منعقدہ چوتھے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران ان کے ٹیسٹ لئے گئے جس کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کے دائیں پھیپھڑے میں کینسر کے جراثیم موجود ہیں۔ ایک بیان میں ٹونی گریگ نے کہا کہ ان کی زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے ہیں ،اب ایک اور سہی، وہ اس بیماری کا بہادری سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ رواں ہفتے کے آخر میں بائی آپسی کرائیں گے جس سے ان کی بیماری کی نوعیت کا پتہ چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ آسٹریلین چینل 9 کے ساتھ کام کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ان کی اولین ترجیح فیملی ہے۔ گریگ کا شمار ان دنوں دنیا کے معروف کمنٹیٹر میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کی طرف سے 58 ٹیسٹ اور 22 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچز کھیلے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -